بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
آج ہم زاویہ سکول کے بانی جناب شاہد رشید صاحب کے پاس آئے ہیں
زاویہ سکول سے ہمارا تعلق تقریباً 2019 سے قایم ہوا ہے
ان سے ملاقات ہوئی۔ شاہد صاحب ہمارے یو ای ٹی۔لاہور کے سینیئر ہیں ۔
91 الیکٹریکل میں ان کی انٹری تھی۔ انہوں نے پہلے سی ایس ایس کیا۔ دس، بارہ سال بیوروکریسی میں رہے۔ بیوروکریسی کو دیکھنے کے بعد وہ وہاں سے بھی واپس ہوئے۔
ان کی سوچ میں، فکر میں ایسی بات تھی کہ میں کوئی منفرد کام کروں معاشرے کےلیے ۔ سوسایٹی کےلیے۔
پھر وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں سوشیالوجی کی تعلیم کےلیے رہے۔
واپس آکر انہوں نے یونیورسٹی بطور پروفیسر جائن کی اور پھر زاویہ ٹرسٹ سکول کی بنیاد رکھی۔
ہماری ملاقات ان سے 2019 میں ہوئی۔ سکول کا کیمپس دیکھا ۔بچوں سے ملے۔ بلوچستان سے بچے تھے۔ خیبرپختونخوا سے بچے تھے۔ سندھ سے پنجاب سے۔ مختلف کمیونیٹیز سے 50-60 بچے اس وقت پڑھ رہے تھے ۔ ان کی رہن سہن ۔ سادگی ۔ ان کی رہائش دیکھ کر ہم بہت متاثر ہوے۔
ان کا ایک خواب ہے کہ وہ بچے مشرقی اقدار کو بھی سمجھیں اور جدید دور کو بھی سمجھیں۔
وہ سائنس کو بھی سمجھیں،
وہ اسلام کے فلسفے سے بھی واقف ہوں۔وہ ساینس کے فلسفے سے بھی واقف ہوں۔ اس مرد نے اس فلسفے کی بنیاد پر ایک کام شروع کیا۔ ایک فکری بنیاد رکھی۔ ایک سکول کی بنیاد رکھی۔ تو ہم نے بھی ان سے ریکوسٹ کی کہ ہمارے بچوں کو بھی موقع دو۔ کوہ سلیمان کے بچوں کو بھی ۔ پھر الحمدللہ بچے آگیے۔ چار پانچ سال تک بطور پایلٹ پراجیکٹ چلتا رہا مضبوطی سے
اور پھر ان کی خواہش تھی کہ آگے ایک purpose built campus شروع کیا جاۓ۔ اس کےلیے بھی ایک آغاز ہو گیا۔ امید کافی ہے۔ ایک کیمپین بھی چل رہی ہے
ان شاءاللہ تمام ساتھیوں سے ہم یقینا تعاون کی اپیل بھی کریں گے اور ایک ایسے فلسفے کے تحت ایسا اداراہ قایم ہو رہا ہے جس میں محروم طبقات کو نمایندگی اور استفادہ کا موقع ملے گا۔
ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ شاہد صاحب کا پراجیکٹ کامیاب کرے۔
اور خاص کر کوہ سلیمان کے لوگ۔ بلوچستان کے لوگ جہاں علم کی تشنگی ہے ۔ علم کی تنگی ہے اور علم کے حوالے سے ہمارے علاقے انتہائی محروم ہیں کیونکہ منتشر آبادیاں ہیں ۔سکولوں کی کمی ہے ۔خاص کر Female Education لڑکیوں کی تعلیم کی کمی ہے . اب کیمپس میں جو ان کا ارادہ ہے انشااللہ اس میں بوایز کیپس بھی ہو گا اور گرلز کیمپس بھی ہو گا اور ہم توقع کرتے ہیں کہ اس ادارے میں ہمیں کوہ سلیمان اور بلوچستان کی عوام کو اسی طرح ادارے میں ایک برابر موقع ملے گا ان شاءاللہ۔
یہ خدمت انسانیت کی خدمت ہے
ملک پاکستان کی خدمت ہے
امت مسلمہ کی خدمت ہے
اللہ تعالیٰ اس پراجیکٹ کو کامیاب و کامران فرماے۔
جزاک اللہ
OGDCLرب نواز لغاری، چیف انجینئر